21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہرٹاؤن
لاہور میں ججز اور وکلا کی آمد ہوئی۔ ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید
کہااور فیضان مدینہ کا وزٹ کروایا۔ اس موقع پر مدنی مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ججز اور
وکلا کے درمیان دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کیا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔اس موقع
پر رکن شوریٰ حاجی محمد منصور رضا عطاری
بھی موجود تھے۔