21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کے وفد نے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی کی قیادت میں 12 مارچ 2020ء
کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ پاکستان شاہ
محمود قریشی سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت
اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مجلس مزارات اولیاء کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں
میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔ نگران شوریٰ نے شاہ محمود قریشی کو دینی کتب تحفے میں دیں۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔