پنجاب کے شہر قصورمیں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت بلڈ کیمپ کا انعقاد کیاگیا  جہاں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے خون کے عطیات دئیے اور دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔

اسی طرح پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بھی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت بلڈ کیمپ لگایا جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں، اسٹوڈنٹس اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے خون کے عطیات جمع کرائے اور اپنے خیالات کااظہار بھی کیا۔