دعوت اسلامی کے تحت راولپنڈی شہر میں بلڈ کیمپ لگایا گیا جہاں عاشقان رسول نے  خون کے عطیات دئیے۔ اس بلڈ کیمپ کا صوبائی وزارت ریونیو پنجاب کے پارلیمانی سیکریٹری چوہدری محمدعدنان نے دورہ کیا اور دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مدنی چینل کو تاثرات بھی دئیے۔

ادھر کینٹ میں بھی کیمپ لگایاگیا جہاں عاشقان رسول نے اپنے خون کے عطیات اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔

عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں بھی تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے عطیات جمع کرنے کا سلسلہ ہوا جہاں عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ اور مدنی چینل کے اجیر اسلامی بھائیوں نے بھی خون کے عطیات دئیے۔

اسلام آباد ریجن کے ڈویژن مری میں بھی بلڈکیمپ لگایا۔ اس کیمپ کے حوالے سے ڈاکٹرخرم شبیر اور دیگر اسلامی بھائیوں نےدعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دعوتِ اسلامی کا بہت زبردست اقدام ہے۔

جبکہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں لگائے گئے بلڈ کیمپ میں بھی کئی اسلامی بھائیوں نے خون کے عطیات جمع کرائے جن میں میڈیاسے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی جبکہ مبلغ دعوت اسلامی محمد ثوبان عطاری نے کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

پنجاب کے شہر واربرٹن اور ماناوالا میں بھی دعوت اسلامی کے تحت بلڈ کیمپ لگایاگیا۔ امیر اہلسنت کے فرمان پر میڈیاپرسنز،سیاسی و سماجی رہنماؤں اور دیگر عاشقان رسول نے خون کے عطیات جمع کرائے اور مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی خدمات کو بھی سراہا۔

پنجاب کے ہی شہر صادق آباد میں بھی تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے دعوت اسلامی کے تحت بلڈ کیمپ لگایاگیا جہاں عاشقان رسول نے امیر اہلسنت کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے خون کے عطیات جمع کرائے۔ مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر اکبر شاہد اکمل کنگ نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔

جلالپور بھٹیاں میں بھی دعوت اسلامی کے بلڈکیمپ کا انعقاد ہوا جہاں عاشقان رسول نے خون کے عطیات جمع کرائے اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔

ڈسکہ پنجاب میں بھی تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کےلئے خون کے عطیات جمع کرانے کا سلسلہ ہوا جہاں عاشقان رسول نے خون کے عطیات جمع کرائے۔

میرپورکشمیر کے قریبی علاقے کھڑی شریف میں بھی دعوت اسلامی کے تحت بلڈ کیمپ لگایاگیا جہاں اسلامی بھائیوں نے خون کے عطیات جمع کرائے۔

ملتان کے علاقے چوک شاہ عباس میں بھی بلڈکیمپ لگایا گیا جہاں اسلامی بھائیوں نے خون کے عطیات جمع کرائے۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن قاری محمد سلیم عطاری نے بلڈکیمپ کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔