دنیا بھر میں قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 27 مارچ سے 08 اپریل تک ملک کے مختلف شہروں میں بلڈ کیمپس کا انعقاد کیاگیا جس کا مقصد تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے خون کی کمی کا سامنا نہ ہو۔ اسی سلسلے میں پنجاب کے شہر چوآسیدن شاہ چکوال میں لگنے والے کیمپ میں بھی عاشقان رسول نے خون کے عطیات جمع کرائے ۔ خون دینے آنے والوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، ان کا کہنا تھا کہ ہم امیر اہل سنت کی ترغیب پر خون کا عطیہ دینے آئے ہیں تاکہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو آسانی ہو۔