دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پنجاب کے شہر  منڈی واربرٹن میں زیر تعمیر فیضان زم زم مسجد کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نے اس موقع پر مقامی ذمہ داران اور مسجد کی تعمیرات میں حصہ لینے والے اسلامی بھائیوں کو مسجد کی تعمیرات کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔