دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا سلسلہ بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے کم ہوگیا ہے تاہم دین اسلام کی خدمت میں مصروف عمل دعوت اسلامی نیکی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث مشکلات میں گھری امت مسلمہ کی خدمت میں مصروف ہوکر نیکیوں کو عام کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ مستحقین اور ضرورت مندوں میں رقم اور راشن کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں پنجاب کے شہر اٹک میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے امیر اہلِ سنت کی ترغیب پر مستحقین اور حاجت مندوں میں امدادی رقم تقسیم کی جبکہ دوسری جانب پنجاب کے ہی شہربورے والا میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے راشن کی پیکنگ کی اور مستحق افراد کے گھروں تک پہنچایا۔