دنیا بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے 107 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ مجلس اسپیشل افراد بھی ہے جو نابینا،  گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور انہیں بھی دین اسلام کی تعلیمات سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہے۔ پچھلے دنوں مجلس اسپیشل افراد پاکستان بھر کے ریجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ رکن شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری نے کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔