پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کراچی کےریجن ذمہ دار نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی کے علاقے آدم جی نگر میں ایک اسلامی بھائی محمد امین برکاتی کی رہائش گاہ جاکر ان کی عیادت کی اور وہاں پر موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی۔

مجلس رابطہ برائے تاجران کراچی کے ریجن ذمہ دار نے برنس روڈ پر ایک اور اسلامی بھائی حاجی عبدالکریم کے گھر جاکر ان کی زوجہ کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی ۔

اسی طرح کراچی ریجن ذمہ دار نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ الہلال سوسائٹی کراچی میں ایک اور اسلامی بھائی اویس بھائی کی رہائش گاہ جاکر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔ ذمہ داران نے انہیں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دین کی خدمت کرنے کےلئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔