دعوت اسلامی کے زیر اہتمام23 جون2020ء بروز منگل کو بلوچستان کےشہروندراور اوتھل ڈویژن کا فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں وندر اور اوتھل ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نگران کابینہ حاجی محمد گلفام عطاری نے12 مدنی کاموں کے حوالے سے ذہن دیا خصوصا مدرسۃ المدینہ بالغان کے حوالے سے گفتگو کی۔جبکہ دوسری طرف کراچی ریجن سے مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار محمد ساجد عطاری اور غلام یسین عطاری نے مدرسۃ المدینہ بالغان کے حوالےسے تربیت کرتے ہوئے ذمہ داران کا ٹیسٹ بھی لیا۔اس موقع پر تقریبا15اسلامی بھائیوں نے مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لینے کی نیتوں کا اظہار بھی کیا ۔(رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر زون)