سندھ کے شہر حیدرآباد تلک چاڑی کے علاقے ہیرہ آباد میں دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ  بالعلماء کے ذمہ داران اور نگران زون نے سابق ایم این اے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرسے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں لاک ڈاؤن کی صورت حال میں دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک ہونے والے امدادی کاموں کے حوالے سے بتایا۔ نگران زون نے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کو تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے خون کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے بلڈ کیمپس کے حوالے سے بھی بتایا جس پر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور دعوت اسلامی اور امیر اہلسنت کو دعاؤں سے اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔