دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع العطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پنجاب کے شہر پاکپتن کے اطراف فرید کوٹ میں زیر تعمیر مدرسۃ و مسجد فیضان غوث اعظم   کی تعمیرات کے سلسلے میں لی گئی جگہ کا دورہ کیا۔ مقامی ذمہ داران نے رکن شوریٰ کو اس حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

دوسری جانب رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے فرید کوٹ کابینہ کے اطراف میں عشر کے سلسلے میں مختلف زمینداروں اور کسانوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان میں عشر کے فضائل پر بیانات بھی کئے جبکہ ان اسلامی بھائیوں کو اپنی فصلوں کاعشر دین اسلامی کی خدمت اور مدنی کاموں کے سلسلے میں دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔