پچھلے دنوں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے مجلس ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ کی بذریعہ ویڈیولنک مدنی مشورہ کیا جس میں پاکستان سمیت یوکے،یورپ،عرب شریف،امریکہ،ساؤتھ افریقہ،انڈونیشیا اوردیگرکئی ملکوں کے ذمہ داران نے شرکت کی نیزرکن شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد سے بذریعہ انٹرنیٹ شہر کابینہ کے ذیلی سطح اور زون ذمہ داران کو ماہ رمضان المبارک میں خوب عبادت کرنے اور عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کیلئے مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب دی۔