دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک لوگوں کی
امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں بھی اسلامی بھائی
دن رات راشن کی پیکنگ اور پھر مختلف علاقوں میں گھر گھر پہنچانے میں مصروف ہیں۔ اسی
سلسلے میں بروز جمعرات 6 رمضان المبارک کو ذمہ دار اسلامی بھائی عالمی مدنی مرکزفیضان
مدینہ کراچی سےامدادی سامان لے کرمہران ٹاؤن کورنگی کے اطراف پہنچے اور لوگوں میں راشن کے تھیلے، رقم کا لفافہ، پکا
ہواکھانا اور سوٹ بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی غلام جیلانی بھی ذمہ داران کے ہمراہ تھے۔ غلام جیلانی نے دعوت اسلامی کی ان فلاحی کاوشوں کو سراہا اور
مدنی چینل پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب کورنگی میں ہی ایک اور مقام ضیاء کالونی میں اسپیشل افراد یعنی گونگے، بہرے
اور نابینا اسلامی بھائیوں میں بھی راشن،
رقم، کھانا اور سوٹ بھی تقسیم کئے گئے جسے ان اسلامی بھائیوں نے خوب سراہا اور
دعوت اسلامی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔