دعوت اسلامی کے ایک پرانے اسلامی بھائی
محمد انور عطاری فجر کی نماز کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگئے
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن فیز میں دعوت اسلامی کے ایک پرانے
اسلامی بھائی محمد انور عطاری فجر کی
نماز کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگئے جنہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن و مجلس کفن دفن کے نگران حاجی منصور عطاری نے مرحوم کے گھرجاکر ان کے بیٹے
نگران کابینہ محمد زبیر عطاری سے ملاقات کی اورمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی
کی۔ اس موقع پر زبیر عطاری کا کہنا تھا کہ مرحوم امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے عقیدت رکھتے تھے اور ان کے مرید بھی تھے جبکہ
باقاعدگی سے صدائے مدینہ بھی لگاتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دعوت اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے کی برکت سے ان کے والد کو قابل رشک موت آئی۔