دنیا بھر میں قراٰن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے زیر ِ اہتمام پنجاب کے شہر خان پور غزالی ٹاؤن میں مسجد فیضان جمال مصطفی کا سنگ بنیاد رکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران ریجن و رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، نگران زون،دیگر ذمہ داران اور شخصیات سمیت اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے اینٹیں لگاکر مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اور مسجد کی جلد تعمیر کیلئے دعا بھی کروائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ نے مخیر حضرات سے بھی مسجد کی تعمیرات میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مسجد کی تعمیرات کے بعد عاشقان رسول یہاں نماز پڑھیں گےاور بچے قراٰن پاک کی تعلیمات حاصل کریں گے۔