حملہ آور ہوتی ہوئی ٹڈی دَل، ٹڈی دَل کے نقصان سے بچنے
کیلئے روحانی علاج
اللہ عَزَّوَجَلَّ نے 7 ہزار
سے زائد ٹڈیوں کی اقسام دنیا میں پیدا کی ہیں جس میں سے تقریباً 20 اقسام سبزی خوروں کی بھی ہیں۔ ان20 سبزی خوروں میں سے انتہائی خطرناک ٹڈی دَل
ہے جو ایک اندازے کے مطابق ایک مربع کلومیٹر میں پھیلا ٹڈی دَل کا لشکر تقریباً 35 ہزار انسانوں کی خوراک ایک دن میں
چَٹ کر جاتا ہے، ٹڈی دَل ایک ماہ ایک دن میں تقریباً ایک ہزار انڈے دیتا ہے اور
اگر ان کو نمی میسر آجائے تو ان میں سے سیکڑوں
بچے نکل آتے ہیں۔ یہ ٹڈی دل اپنی ساخت، شکل اور رنگ تبدیل کرتے رہتے ہیں اور جیسے
جیسے ان کو خوراک ملتی جاتی ہے، یہ مزید طاقتور، خطرناک اور بھیانک ہوتے جاتے ہیں
اور جہاں جہاں سے گزرتے ہیں فصلوں اور سبز درختوں کا صفایا کرکے تباہ و برباد کرتے جاتے ہیں۔ یہ ٹڈی دَل دانے دار فصلوں
گندم، مکئی، باجرہ، چاول، چنا، دالوں، پھل دار درختوں کی سخت ترین دشمن ہے جو کہ
انسانی خوراک کیلئے انتہائی اہم ہیں۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ٹڈی دَل کے
نقصان سے بچنے کیلئے روحانی علاج بتاتے ہوئے کہا کہ ” یَا عَلِیْمُ“ کسی کاغَذ
پر لکھ کر صاف پانی کے پتیلے میں ڈال دیں اور اس کی سیاہی جب پانی میں گھل جائے تو
اسپرے بوتل میں پانی کو ملا کر فصلوں پر چھڑکا جائے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس سے فائدہ ہوگا۔