دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام4جون2020ء کو ایران میں کابینہ سطح کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ایران کی ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے نیز دیگر اسلامی بہنو ں کو بھی مدنی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام5جون2020ء  کو برمنگھم ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں برمنگھم ریجن مشاورت(مدنی انعامات ) اسلامی بہن نے اپنی ماتحت کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے ،زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے، اوراسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانےکے نکات پیش کئے۔ مدنی انعامات کے شعبے میں بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی بالخصوص لاک ڈاؤن کے دوران اپنے شب و روزمدنی انعامات کے مطابق گزارنے کی ترغیب مزید کیسے مضبوط کی جائے تاکہ لاک ڈاؤن کےدوران مسلمانوں کا وقت زیادہ سے زیادہ نیکیوں میں گزرے اور کارکردگی میں مزید اضافہ ہو سکے اس پر نکات دئیے۔ اس کے ساتھ ساتھ مدنی مذاکرہ کے شعبے کے لئے بھی خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کو نئے نکات پیش کئے گئے اور ان دونوں شعبوں کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام5 جون2020ء بروز جمعۃ المبارک کو سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن نگران  اسلامی بہن کاسورنیم کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ واٹس ایپ اجلاس ہوا جس میں ساؤتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور ڈیلی کلاسز اور مدرسہ بالغات کے اہداف دئیے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور دیگر منسلک اسلامی بہنوں کو بھی مدنی کاموں کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام5 جون2020ء بروز جمعۃ المبارک کو کینیڈا کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا۔کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی جدول کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی  کاموں کو مزید بڑھانے نیز مدنی عطیات کے لئے مزید کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام5 جون2020ء بروز جمعۃ المبارک کو کینیڈا کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا۔کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی جدول کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی  کاموں کو مزید بڑھانے نیز مدنی عطیات کے لئے مزید کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفیﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام4 جون 2020ءکو یوکے کے شہر ساؤتھ برمنگھم میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 117 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام3جون 2020ء کو یوکے کے شہر مانچسٹر میں  بذریعہ اسکائپ مدنی‌انعامات تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز مدنی انعامات کے متعلق سوالات کے جوابات دیئےاور تفصیلاً بریف کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور اپنے شب و روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام4 جون2020ء کو کینیڈا کے شہرتھنڈ کلف(Thorncliff) اورمسسی ساگا(Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلا می کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ 


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”گناہوں سے پاک صاف “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔ اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریباً 4ہزار61 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”گناہوں سے پاک صاف “ پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام4جون2020ء کو مدنی ریجن کویت  کےڈویژن خیطان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے، کارکردگی میں مزید بہتری لانے، ڈیلی کلاسز کا آغاز کرنے، نماز کورس اور مدنی قاعدہ کورس شروع کروانے پر کلام کیا۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 03 جون 2020ء کو جمشیدپور ہندمیں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کومدنی انعامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے،  خوف خدا و عشق مصطفی ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام رمضان کریم 1441ھ میں بیرون ممالک میں تقریباً219 مقامات پر بذریعہ انٹر نیٹ مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش3ہزار378 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔یہ اجتماعات ہند کےشہر ممبئی، کولکتہ، دہلی اور احمد آ باد ریجن سمیت عرب شریف، کویت،امریکہ،اسپین،آ سٹریا اور یوکے کے مختلف ریجنزمیں منعقد ہوئے۔