دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیراہتمام 06 جولائی 2020ء کو یوکے
کے شہر برمنگھم میں26 دن کا مدنی قاعدہ کورس مکمل ہوا جس میں 44 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں جن میں سے چند درجِ
ذیل ہیں:
44اسلامی
بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔
14اسلامی
بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت کی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 08 جولائی
2020ء سے ”طہارت کورس“ کا سلسلہ
جاری ہے۔
اس کورس کی مدت پانچ دن جبکہ دورانیہ ایک گھنٹہ ہے۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو وضو،غسل اور تیم
کا طریقہ،مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان، اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ سکھایا جائے گا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ میں چھ دن پر
مشتمل ”سیرت مصطفی کورس “ کا
انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو پیارے آقا ﷺکی سیرت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی نیزسنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاورمدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام 6 جولائی 2020ء کویوکے کے شہر
اسکاٹ لینڈ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں 31 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسکاٹ لینڈ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبے کے
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام یوکے کے شہر
برمنگھم(Birmingham) میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران
اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول کس طرح پُر کیا جائے
اس حوالے سے طریقہ سمجھایا نیز ماہِ
ذوالحجۃ الحرام کے مدنی کاموں کے متعلق اہداف دئیے نیز شخصیات کے اجتماعات اور
شارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام کویت کے شہر فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو مدنی انعامات کے بار ے میں تفصیلاً بریف کرتے ہوئے
عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا نیزآیۃ الكرسی، سورة الاخلاص، تسبیحِ فاطمہ
اور سورة الملك پڑھنے کے فضائل بیان کئے۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر وُڈ لینڈ( woodland) میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت
اسلامی نے ”نیک بننے کا نسخہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی
کونے اور اللہ پاک کو راضی
کرنے والے کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز
دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے ہفتے امریکہ کے شہر یوباسٹی میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”ماں کی دعا“ کے
موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ماں کی خدمت
اور اہمیت کے فضائل پر نکات فراہم کرتےہوئے اپنے بڑوں کا ادب کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کےشہر مانٹریال
میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 35 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”ریاکاری“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ریاکاری کی علامت، ریاکاری کی مذمت اور اس سے
بچنے کے متعلق نکات فراہم کئے نیز علم دین
حاصل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے طہارت کورس میں شرکت کی ترغیب دلائی۔
مجلس علاقائی
دورہ کے زیر ِ اہتمام امریکہ کے شہر نیویارک
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی
دورہ کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں امریکہ کے شہر نیویارک میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے اہم
امور پر نکات فراہم کئے نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کی ترغیب دلائی۔
سینٹرل افریقہ
ریجن کے ملک تنزانیہ دارالسّلام میں آن لائن ”فیضان طہارت کورس“ کا
انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر
ِ اہتمام06 جولائی 2020ء کو سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک تنزانیہ دارالسّلام میں آن لائن ”فیضان طہارت کورس“
کا انعقاد کیا گیا ۔
اس کورس
میں ملک اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں سمیت 19 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنو ں کو وضو ، غسل کا طریقہ سکھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو طہارت کی اہمیت بتائی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کویت کی ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریباً 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ناچاقیوں کے بارے میں بیان کیا اور اس سے بچنے کا ذہن دیا
نیز علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ہر ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب
سے ملنے والا رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔
Dawateislami