دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6  جون 2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں اسکاٹ لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو بڑھانے ، مدنی عطیات کو بڑھانےنیز مدرسۃ المدینہ بالغات کی کلاسز کو جاری رکھنے کی ترغیب دلائی جبکہ اسلامی بہنوں کو مل جل کر کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  6 جون 2020ء کو یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا آئرلینڈ، لندن ، برمنگھم ، بریڈ فورڈ ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورتمام ريجن نگران اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے شعبے پر ہر ريجن پر ايک ذمہ دار دار مقرر کرنے کے اہداف دئیے نیزاسلامی بہنوں کی دلجوئی کرتے ہوئے ان کے غمی و خوشی ميں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے کی چند اہم  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں لندن ريجن نگران اسلامی بہن ، ايسٹ لندن کابينہ والتھم سٹو، الفورڈ اورايسٹ ہم کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اتفاق کے موضوع پر بيان کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو اتفاق سے مل جل کر دعوت اسلامی کا مدنی کام کرنے،بدگمانی سے بچنے اور حسن ظن رکھنے کی ترغیب دلائی،ہفتہ وار رسائل و ديگر کتابوں کا مطالعہ کرنے کے حوالے سے کلام ہوا اور اسلامی بہنوں کو روزانہ کچھ نہ کچھ وقت مطالعے کے لئے مقرر کرنے کا ذہن ديا ۔


دنیا بھر میں قراٰن سنت کی تعلیمات اور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دنیا بھر میں دھومیں ہیں اور عالمی سطح پر ان مدنی کاموں کو سراہا بھی جاتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں فلاحی کاموں کا سلسلہ ہوا۔ یوکے میں بھی عاشقان رسول نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےفرمان پر عمل کرتے ہوئے امدادی کام کئےاورلوگوں میں راشن اور پکے ہوئے کھانے تقسیم کئےجس کے لئے یوکےبرمنگھم میں باقاعدہ پہلا” فورڈ بینک“ بھی قائم کیا گیا۔

پچھلے دنوں برمنگھم سٹی کونسل پولیس کے چیف اور دیگر نے اس فورڈ بینک کا دورہ کیاجہاں ذمہ داران نے انہیں امدادی کاموں کے حوالے بریفنگ دی۔ دعوت اسلامی کے ان مدنی کاموں کو دیکھتے ہوئے ”برمنگھم سٹی کونسل“ کی جانب سے تعریفی خط دیا گیانیز برمنگھم لارڈ میئر آفس کی جانب سے بھی دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں پر تعریفی خط دیا گیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6  جون 2020ء کو شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکے نگران اسلامی بہن اور یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ انٹرنیٹ اجلاس ہوا جس میں شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اس اجلاس میں شب و روز کے شعبے کےمدنی کام کو یوکے میں کس طرح بڑھا یا جائے اس بارے میں کلام کیا نیزریجن نگران اسلامی بہنوں کوا ہداف بھی دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام05جون2020ء کو اجمیر ریجن میں مدنی انعامات کی زون  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں اجمیر ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا،چنانچہ13شوال المکرم1441ھ کو بیرون ممالک میں 1ہزار425اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔ 2ہزار 988 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔3ہزار649اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔1ہزار706اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی ترکیب بنائی۔4ہزار613 اسلامی بہنوں نے ماہ مدنی انعامات منانے کی ترکیب بنائی۔ 1ہزار111اسلامی بہنوں نے ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اپنے ذیلی حلقہ کی مدنی انعامات ذمہ دار یا اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمالیجئے:


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”گناہوں سے پاک صاف“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں UKیوکے کی تقریبًا11ہزار456اسلامی بہنوں نے رسالہ ”گناہوں سے پاک صاف“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 5 جون 2020ء سے سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں 12دن پر مشتمل آن لائن ”حسنِ کردار کورس “ کا سلسلہ جاری ہے جس میں تقریباً 17 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو اخلاقیات، کردار کی درستی ، حقوق و فرائض باطنی بیماریاں اور ان کا علاج نیز اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل جیسےArtificial جیولری پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟ جیسے اہم مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 4 جون 2020ء سےایسٹ افریقہ ریجن کے ملک ترکی میں 12دن پر مشتمل آن لائن ”فیضانِ انوار الفرقان کورس “کاسلسلہ جاری ہے جس میں 7 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف، شانِ نزول، قراٰنی واقعات، پردے کے احکام اور شرعی زندگی کے اصول وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 4 جون 2020ءسے یوکے لندن  ریجن سلاؤ( Slough )کابینہ میں 12دن پر مشتمل آن لائن ”حسنِ کردار کورس “ کا آغاز ہوا جس میں تقریباً 30 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو اخلاقیات، کردار کی درستی ، حقوق و فرائض نیز اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام05جون 2020ء کو مدنی ریجن بحرین چشتی کابینہ میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن اور ذیلی سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرنے،ڈیلی کلاسز شروع کرنے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔