لاک ڈاؤن کی صورتحال میں یورپین ممالک کی گورنمنٹ کی طرف سے  مساجد میں نمازپڑھنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔ حالات نارمل ہونے کے بعد برطانیہ گورنمنٹ نے4 ماہ بعد برمنگھم ریجن کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت دے دی ہے۔

اسی سلسلے میں 10 جولائی 2020ء کو برطانیہ گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسٹچفورڈ، اسپار خیل، الوم راک، کوونٹری، بورڈلی گرین، والسال،ڈربی اور برسٹل کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی ۔ مقامی اسلامی بھائیوں نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنے فرض کی ادائیگی کی۔