
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام23جون 2020ءکو ممبئی ریجن میرا روڈ کابینہ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ ممبئی زون نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکا ت فراہم کئے نیز درس و بیان کے حلقے شروع کرنے اور اجتماع کے
شرکا کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 22جون 2020ءسے آئرلینڈ (Ireland ) ریجن میں
12 دن پر مشتمل آن لائن”آئیے مدنی کام سیکھیں“ کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں
6 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مد نی کام سکھانے
کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور تنظیمی تربیت کے حوالے سے بھی مدنی پھول سیکھنے کا موقع
فراہم کیا جارہا ہے۔

واضح رہے
کہ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ
محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضا
بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم
قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ہے۔ ماہ شوال المکرم 1441ھ کی پہلی پیر شریف کو یوکے کی ریجن لندن،
مانچسٹر، برمنگھم اسکاٹ لینڈ، آئر لینڈ اور بریڈ فورڈ میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا
جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! 258اسلامی
بہنوں نےرسالہ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور 151اسلامی بہنوں نے 25
گھنٹے یومِ قفلِ مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 جون 2020ء یوکے بریڈ فورڈ ریجن، ویسٹ
یارکشائر اور ساؤتھ یارکشائر میں آن
لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 40 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ” کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں“ سے قابو پانے کے لئے
اورادو وظائف بیان کئے۔ مبلغات دعوت اسلامی نے صبر و شکر کے ساتھ رب کی رضا پر راضی
رہنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 جون 2020ء یوکے برمنگھم ریجن، ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے ڈویژن
نوٹنگھم ، ڈربی ، پیٹربورو ، لیسٹر اور برٹن میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا
جن میں 150 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ” کرونا وائرس اور دیگر
بیماریوں“ سے قابو پانے کے لئے اورادو وظائف بیان کئے۔ مبلغات دعوت اسلامی نے صبر
و شکر کے ساتھ رب کی رضا پر راضی رہنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 جون 2020ء یوکے کے شہر مانچسٹر میں بولٹن ، چیٹھم، روچدیل، اولڈھم،
وارنگٹن اور بری سمیت 8 مقامات پر آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا
جن میں 254 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ” کرونا وائرس اور دیگر
بیماریوں“ سے قابو پانے کے لئے اورادو وظائف بیان کئے۔ مبلغات دعوت اسلامی نے صبر
و شکر کے ساتھ رب کی رضا پر راضی رہنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ
اہتمام21جون2020ء یوکے بریڈفورڈ ریجن ویسٹ یارکشائر کابینہ میں کفن دفن کے ٹیسٹ کی تیاری کے
حوالے سے تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا ۔ مجلس کفن دفن کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن
نےبذریعہ اسکائپ 25 اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ کی تیاری کروائی۔ تربیتی سیشن میں شریک
اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام22 جون 2020ء یوکے مانچسٹر ریجن، چیٹھم
ہل اوربری میں آن لائن سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 65 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔ مبلغات دعوت
اسلامی نے ” کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں“ سے قابو پانے کے لئے دوائی کے ساتھ
ساتھ اورادو وظائف بھی بیان کئے۔ مبلغات دعوت اسلامی نے صبر و شکر کے ساتھ رب کی
رضا پر راضی رہنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ
اہتمام22جون2020ء کو یوکے بریڈ فورڈ ریجن کے ویسٹ یارکشائر
میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں میں سے 1اسلامی بہن نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔ کامیاب ہونے والی اسلامی بہن نےنیت کی ہے کہ وہ
اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ
اہتمام22جون2020ء یوکے مانچسٹر ریجن کے بری ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن
اجتماع منعقد ہوا۔جس میں 13 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔ مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی
بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ سمجھایا ۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ
دینے اور آئندہ تربیتی سیشن میں شامل ہونے کی نیت بھی کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ
اہتمام22جون2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن کے کوونٹری ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ کفن
دفن اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں 13
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعو ت اسلامی نے شرکا کو میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ سمجھایا اورن
اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کومیت کو غسل و کفن دینے کے لئے کفن دفن کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 22جون 2020ءسے یوکےلندن ریجن
کے ایسٹ لندن کابینہ میں 12 دن پر مشتمل آن لائن”حسن
کردار کورس “ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش 28 اسلامی بہنیں شرکت کر
رہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اخلاقیات، کردار کی درستگی، حقوق و فرائض،
باطنی بیماریاں اور ان کا علاج سمیت شرعی مسائل سیکھایا جارہا ہے۔