دعوت اسلامی کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر تھورن کلف (Thorncliffe) میں تین مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 76 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، شارٹ کورسز میں داخلہ لینےاورمدنی حلقے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔