اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات    کے زیر اہتمام03 جولائی 2020ء کو لندن ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔لندن ریجن مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے ،زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے نیز مدنی مذاکرہ کے شعبہ کے لئے بھی خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کو نئے نکات پیش کئے اور ان دونوں شعبوں کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا۔