نارتھ امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام17 جون 2020ء کو نارتھ امریکہ کے شہر ہیوسٹن( Houston )میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت
اسلامی نے مدنی انعامات کی تعارف،اور اس کی اہمیت بتاتے ہوئے مدنی انعامات اپلیکیشن
ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ سمجھایانیز اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ
کرنے اور عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن
دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ترکی کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ ماہانہ اجلاس
گزشتہ دنوں
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ترکی کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ
اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز معلمات کی تعداد بڑھانے اور گھر درس کی تعداد بڑھانے کے
اہداف طے کئے۔
عرب شریف میں شعبہ مدنی انعامات کی
ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام
17جون 2020بروزبدھ عرب شریف میں شعبہ مدنی انعامات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں عرب شریف شعبہ مدنی انعامات
نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
حوصلہ افزائی کی اور کارکردگی کو مزید بہتر اور احسن انداز سے کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی انعامات اجتماع منعقد کرنے اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
نارتھ امریکہ ریجن کے ملک کینیڈا اورامریکہ میں”فیضان سورہ بقرہ کورس
“کا سلسلہ جاری
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 15 جون 2020ء سے نارتھ امریکہ ریجن کے ملک
کینیڈا اورامریکہ میں 19دن پر مشتمل”فیضان سورہ بقرہ کورس “کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و بیش 70 اسلامی بہنیں
شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں تلاوت سورہ بقرہ مع ترجمہ و تفسیر، پچھلی امت کے
واقعات نماز، روزہ حج وغیرہ کے ضروری احکام قران و سنت کی روشنی میں سکھایا جارہا
ہے۔
یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی
بہن کا اٹلی کی ایک مقیم اسلامی بہن کے گھر پر تعزیت
دعوت اسلامی
کے مدنی ماحول میں اُمت کی غمخواری کا بھی
ذہن دیا جاتا ہے ۔ اسی جذبے کے تحت گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے اٹلی کی ایک مقیم اسلامی بہن کے گھرتعزیت
کے لیے تشریف لے گئیں۔ آپ نے ان اسلامی
بہن کی غمخواری کی اور صبر کا ذہن دیا نیز مرحوم کے لیے دعا ئےمغفرت کی۔
دعوت اسلامی
کے زیر ِ اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کے شہربریشیا(Brescia)میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے”ماں اور تربیت اولاد “ کے
موضوع پر بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک
اسلامی بہنوں کو اپنی اولاد کی اچھی اور نیک تربیت کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش
کئے۔
سیشن کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو فیضانِ قراٰن
کورس کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار رسالے کی
دعوت عام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شامل ہونے کا ذہن دیا۔
” فیضان ویک
اینڈ اسلامک اسکول “ ثمر وىکىشن کورس کا آغاز کرنے جارہا ہے
دعوتِ اسلامی
کا ایک تعلیمی ادارہ بنام ” فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول “ بھی ہے ۔ یہ
ادارہ بالخصوص ان بچوں بچیوں کے لئے ہے جو بپلک اسکول میں پڑھتے ہیں اور ان کے پاس
اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ باقاعدہ کسی دینی ادارے میں جاکر تعلیم دین حاصل کرسکیں۔
یہ اسکول
اتوار والے دن تقریبا اڑھائی گھنٹے کا یہ اسکول ہوتا ہے جس میں کوالیفائیڈ اساتذہ
کی زیرِ نگرانی بچوں کو اخلاق و کردار اور اسلامی نظریات اور شرم و حیا کے حوالے
سے خصوصی تعلیم دی جاتی ہے، کریکٹر بلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
اسی
ڈیپارٹمنٹ کے تحت گرمیوں کی چھٹی کے لئے ایک مہینے کا کورس
ڈیزائن کیا گیا۔
اس حوالے سے
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی بلال عطاری کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّ عاشقانِ رسول کى مدنى تحرىک دعوت اسلامى
کا اىک شعبہ” فىضان وىک اىنڈ اسلامک اسکول“ہے جس نے ثمر
وىکىشن مىں اىک مہىنے کا کورس ڈىزائن کىا ہے۔ اس کورس کے کلاس کی ٹائمنگ ڈىلى 40
منٹ ہوگی جس مىں عقائدکے ساتھ ساتھ اخلاقىات، سىرت اور عبادات کے حوالے سے بہترىن
اسلامک تعلىم پر رہنمائى ہوگى ۔اس کورس میں بچے اور بچىاں دونوں اىڈمىشن لے سکتے
ہىں۔
اس کورس میں داخلہ لینے کے لئے نیچے دیئے لنک پر کلک کیجئے:
پاکستان
امیریکہ
UK/Eu
ہند
حنیف میمن
بھائی کی والدہ کے ایصال ثواب کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد
ساؤتھ افریقہ
کے شہر جوہانسبرگ میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں رکن شوری حاجی
مولانا عبد الحبیب عطاری کے بچوں کی نانی
اور حنیف میمن بھائی کی والدہ کے ایصال
ثواب کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد ہوا
جس میں مرحومہ کے اہل خانہ اور دیگر اسلامی بھائیوں سمیت نگران کابینہ سید صداقت
عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی مفتی عبدالنبی حمیدی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔نگران کابینہ نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور
دعائے مغفرت کی گئی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 17 جون 2020 ء کو اسکاٹ لینڈ کے ریجن گلاسگو(Glasgow ) میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں 15 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران اسلامی بہن نے
اِحتِرامِ مسلم کے موضوع پر بیان کیا اور
نیکی کی دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے
متعلق نکات فراہم کئے۔ اس مدنی حلقے میں درس سکھانے کا سلسلہ بھی ہوا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام17 جون 2020ء کو یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن کے گلاسگو( Glasgow)ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی
نے تکبر اور اس کی علامات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے لندن ریجن میں 10 مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام17 جون 2020ء یوکے
لندن ریجن میں 10 مقامات پر( چنگفورڈ ہیکنی، ٹوٹنگ،سڈبری، ریڈنگ، لوٹن، ، ملٹن کینز ، سلاؤ، واٹفورڈ ، آئلسبری) میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً232 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
برمنگھم ریجن میں پانچ
مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17 جون 2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن میں پانچ مقامات پر (اسٹوک آن ٹرینٹ ، بلیک کنٹری، ٹلفورڈ اوروالسال میں دو مقامات پر) بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں تقریباً 110اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے تکبر اور اسکی علامات کے موضوع
پر سنتوں بھرےبیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں
کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےمدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔