23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے چھ شہروں کونی آئی لینڈ(Coney
Island)، بینسن
ہرسٹ(Bensonhurst)،برائٹن بیچ (Brighton Beach)، فوسٹر(Foster)،اوشن ایوینیو(Ocean Avenue) اور اسٹیٹن آئی لینڈ(Staten
Island)میں سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد کیا گیا جن میں کم
و بیش 117 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”صحابیات اور پردہ“کے موضوع
پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو پردے کی اہمیت اور فضائل
بتائے نیز بے پردگی کی وعیدیں و عذابات سےآگاہی فراہم کیں،اسلامی بہنوں کو ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے،ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے،مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے، گھر
درس دینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیبات دلائیں۔