17 جولائی 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز حیدرآباد ڈویژن کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد سٹی کے ذمہ دار حاجی محمدسہیل رضا عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری مدنی نے ذمہ داران  کی تربیت و رہنمائی کی۔

مزید ذمہ داران نے ’’ایثار و تقویٰ‘‘ کے موضوع پر شرکا کو مدنی پھول دیئے نیز 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ذہن دیا اور انفرادی کوشش کے ذریعے دیگر اسلامی بھائیوں کو تیار کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16جولائی 2023 ءکو فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز کے تحت بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معانین کی ماہانہ میٹنگ ہوئی۔

یہ میٹنگ آن لائن ہوئی جس میں ڈویژن تعلیمی ذمہ دار محمد حامد عطاری نے تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور تکمیلی امتحانات کے نظام کو کیسے مضبوط کیا جائے اس پر شرکا سے تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  کے شعبے جامعۃ ُالمدینہ آن لائن ملتان ڈویژن کے مدنی عملے کا سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی ملتان ڈویژن کے تمام ٹیچرز نے شرکت کی۔

بعد نماز عشا جامعۃُ المدینہ آن لائن بوائز کے ذمہ دار مولانا عرفان عطاری مدنی نے مختلف علوم و فنون پڑھانے اور طلبہ کی عربی عبارات کی درستی کے حوالے سے جامعۃُالمدینہ کے اساتذہ کرام کی تربیت کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  کے تحت ملتان میں ٹیچرز کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور شعبہ ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزمولانا سید غلام الیاس عطاری مدنی نے شرکا کی 12 دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور اہداف دیئے ۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کو محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔ اختتام پر نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے مدرسین میں تحائف تقسیم کئے ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے شعبے مدرسۃُ المدینہ آن لائن کا ملتان میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے مدنی عملے نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں سید انس عطاری نے تعلیمی نظام کومزید بہتر بنانے کے حوالے سے پریزنٹیشن کے ذریعے مدنی عملے کی تربیت کی جبکہ رکن شعبہ تعلیمی امور مولانا عرفان عطاری مدنی نے شعبے کی دینی ایکٹویٹیز میں اضافہ کرنے کےمتعلق مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری اور ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا حامد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی جانب سے 14جولائی 2023ء بروز جمعہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز وگرلز کے شعبہ ذمہ داران اور اراکین شعبہ نے فیضان آن لائن اکیڈمی کی بہاولنگر پنجاب میں بننے والی نئی برانچ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے وہاں کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور مقامی ذمہ داران( حاجی محمد افضل عطاری ، تحصیل نگران عبدالحکیم عطاری)کے ساتھ میٹنگ کی جس میں تعمیرات جلد مکمل کروانے کا ذہن دیا اور مزید اہداف طے کئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


12 جولائی 2023ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانپور میں دعوتِ اسلامی کے تحت  شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز بہاولپور ڈویژن کے مدنی عملے کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی اور معاون رکنِ شعبہ تعلیمی امور سیّد انس رضا شاہ عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے تجوید و قرأت کی اہمیت پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علمِ تجوید کے متعلق شرکا اسلامی بھائیوں کو معلومات فراہم کیں۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


12جولائی2023ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانپور برانچ میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن کے مدنی عملے نے شرکت کی ۔

ٹریننگ سیشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس کے بعد رکنِ شعبہ سلمان عطاری نے’’ کامیابی حاصل کرنے کے طریقے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں کامیابی حاصل کرنے کے بنیادی اصول بتائے ۔ اس کے علاوہ شعبے میں استعمال ہونے والے اسٹوڈنٹ پورٹل اور LMSسافٹ وئیرز کے فوائد بتائے اور ان کے استعمال کرنے کی تربیت دی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


9جولائی2023ءبروز اتوار دعوت اسلامی کے تعلیمی شعبہ  فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذیلی شعبے ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مدنی عملے کا ستیانہ روڈ فیصل آباد برانچ میں مدنی مشورہ ہوا ۔

نگران شعبہ یاسر عطاری مدنی ، سید غلام الیاس عطاری مدنی اور علی ہاشمی عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی سابقہ اہداف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مزید شعبے میں بہتری لانے کے لئے نکات بتاتے ہوئے اہداف دیئے ۔علاوہ ازیں شرکا کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


06 جولائی 2023ء بروز جمعرات دعوتِ  اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی فیضانِ مدینہ حیدرآباد برانچ کا ڈاکٹر منیر احمد، شیخ اے ایم ایس پیڈز سول اسپتال حیدرآباد اور محمد اکرم عطاری حیدرآباد سٹی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ذمہ دارنے وزٹ کیا۔

اس وزٹ میں ڈویژن آئی ٹی ذمہ دار محمد سفیر عطاری نےشخصیات کو برانچ کا وزٹ کروایا اور اس میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں آن لائن فرض علوم کورسز میں ایڈمیشن لینے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی  برانچ فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں ایک مشورہ ہوا جس میں شفٹ بغدادی کے مدنی عملے نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری مدنی اور برانچ ناظم مولانا سیّدعامر شاہ عطاری مدنی نے عملے کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نظم و ضبط کی اہمیت و ضرورت سمجھائی نیز شفٹ میں بھر پور انداز سے نظم و ضبط قائم کرنے کا ذہن دیا اور مدنی عملے کے تعلیمی و انتظامی معاملات پر کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔

بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے، اجتماعی قربانی میں حصہ لینے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو حصہ دلوانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں  کلاتھ مارکیٹ حیدر آباد برانچ میں میٹنگ ہوئی جس میں شفٹ عطاری کے اسٹاف نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے شرکا سے اجتماعی قربانی اور ڈونیٹ قربانی کا فالو اپ لیانیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت مدرسین کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔

ڈویژن ذمہ دار نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے مدرسین کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)