پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت اوکاڑہ میں ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے تمام اسٹاف  نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ شعبہ تعلیمی امور مولانا عرفان عطاری مدنی اور ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے رکن سلمان عطاری نے تعلیمی امور نیز سافٹ ویئر کےحوالے سے شرکا کی تربیت کی نیز معاون رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے تجوید کے متعلق اسٹاف کی رہنمائی کی۔

اس کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جبکہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے مدرسین کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

سیشن کے اختتام پر جن مدرسین کی تعلیمی امور اور دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی رہی نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں  17 جولائی 2023ء بروز پیر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز (مدرسۃ المدینہ) لاہور کے مدرسین کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا۔

تلاوت و نعت کے بعد مدرسۃ المدینہ آن لائن کے نگرانِ تفتیش و تعلیمی امور مولانا عرفان عطاری مدنی اور معاون نگران مولانا سیّد انس عطاری مدنی نے مدرسین کی تربیت و رہنمائی کی۔

ذمہ داران نے تدریسی و تجویدی نظام بہتر کرنےاور تجوید کے اصول و قواعد کے ساتھ ساتھ ایک قاری کے لئے کن کن علوم کا جاننا ضروری ہے اس کے حوا لے سے مدرسین کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں  17 جولائی 2023ء بروز پیر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز (جامعۃالمدینہ) لاہور کے مدرسین کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا۔

تلاوت و نعت کے بعد جامعۃ المدینہ آن لائن کے نگرانِ تفتیش و تعلیمی امور مولانا نعیم بابر عطاری مدنی اور ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر مولانا وقاص عطاری مدنی نے مدرسین کی تربیت و رہنمائی کی۔

ذمہ داران نے مدرسین کو اپنے تدریسی نظام میں مزید بہتری لانے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں 17 جولائی 2023ء بروز پیر سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے مدرسین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق رکنِ شعبہ مولانا سلمان عطاری مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے جدید نظام کے حوالے سے تیار کئے گئے سافٹ ویئر Learning Management System (لرننگ مینجمنٹ سسٹم) کے متعلق حاضرین کی تربیت کی جس کا مقصد شعبے میں جدید نظام اور شعبہ کی ترقی و نظام میں مزید بہتری لانا ہے۔

آکر میں رکنِ شعبہ نے اسٹوڈنٹ پورٹل کا استعمال اور اس کے فوائد پر شرکا اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور انہیں احسن انداز میں اپنے کام کو کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

17 جولائی 2023ء بروز پیر لاہور ڈویژن میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے اسٹاف کے لئے ایک سیشن ہوا جس میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ آن لائن کے مدرسین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

سیشن کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے 8، 9 اور 10 محرم الحرام1445ھ کے مدنی قافلے میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے اسٹاف کے ساتھ سفر کرنے کے لئے وقت بھی عطا فرمایا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے تنظیمی و انتظامی حوالے سے نمایاں کارکردگی کے حامل مدرسین کے درمیان تحائف تقسیم کئے جبکہ خیرخواہ اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ اُن کی خیرخواہی کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں   فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کی طرف سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانپور برانچ میں بہاولپور ڈویژن کے مدنی عملے کا میٹ اپ منعقد ہوا جس میں مختلف سیشن ہوئے جن میں ذمہ داران نے شرکا کی تربیت کی۔

آخری سیشن شعبہ ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی ، شعبہ ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری کے ساتھ سوال و جواب پر مشتمل تھا جس میں انہوں نے مدنی عملے کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے ۔ آخر میں اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز کے زیرِ اہتمام 17 جولائی 2023ء بروز پیر کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں قائم برانچ سے آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین شریک ہوئے۔

ساہیوال ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا شفیق عطاری مدنی نے ذمہ داران کو جدید ٹولز سیکھنے اور صلاحیتیں بڑھانے کا ذہن دیا جبکہ مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں خود اور مدرسین کو شرکت کروانے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17 جولائی 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز حیدرآباد ڈویژن کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد سٹی کے ذمہ دار حاجی محمدسہیل رضا عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری مدنی نے ذمہ داران  کی تربیت و رہنمائی کی۔

مزید ذمہ داران نے ’’ایثار و تقویٰ‘‘ کے موضوع پر شرکا کو مدنی پھول دیئے نیز 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ذہن دیا اور انفرادی کوشش کے ذریعے دیگر اسلامی بھائیوں کو تیار کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16جولائی 2023 ءکو فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز کے تحت بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معانین کی ماہانہ میٹنگ ہوئی۔

یہ میٹنگ آن لائن ہوئی جس میں ڈویژن تعلیمی ذمہ دار محمد حامد عطاری نے تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور تکمیلی امتحانات کے نظام کو کیسے مضبوط کیا جائے اس پر شرکا سے تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  کے شعبے جامعۃ ُالمدینہ آن لائن ملتان ڈویژن کے مدنی عملے کا سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی ملتان ڈویژن کے تمام ٹیچرز نے شرکت کی۔

بعد نماز عشا جامعۃُ المدینہ آن لائن بوائز کے ذمہ دار مولانا عرفان عطاری مدنی نے مختلف علوم و فنون پڑھانے اور طلبہ کی عربی عبارات کی درستی کے حوالے سے جامعۃُالمدینہ کے اساتذہ کرام کی تربیت کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  کے تحت ملتان میں ٹیچرز کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور شعبہ ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزمولانا سید غلام الیاس عطاری مدنی نے شرکا کی 12 دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور اہداف دیئے ۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کو محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔ اختتام پر نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے مدرسین میں تحائف تقسیم کئے ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے شعبے مدرسۃُ المدینہ آن لائن کا ملتان میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے مدنی عملے نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں سید انس عطاری نے تعلیمی نظام کومزید بہتر بنانے کے حوالے سے پریزنٹیشن کے ذریعے مدنی عملے کی تربیت کی جبکہ رکن شعبہ تعلیمی امور مولانا عرفان عطاری مدنی نے شعبے کی دینی ایکٹویٹیز میں اضافہ کرنے کےمتعلق مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری اور ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا حامد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)