11مارچ2024 ءبروزپیر شریف فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائزکےتحت ملتان و بہاولپور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے میں تعلیمی امور کے ذمہ دار محمد حامد عطاری نے مفتشین ومعاونین کو کورسز کا جائزہ بنانے کا درست طریقہ کار اور اسکی اہمیت بیان کی ۔

اس کے علاوہ مختلف تعلیمی مسائل کے حل سمجھائے نیز شرکا کو مدنی عطیات اوردینی کاموں کےتعلق سےبھی مدنی پھول دئیے۔اس موقع پر رکن مجلس سید انس عطاری نےبھی ماہانہ وتکمیلی امتحانات کےسیٹ اپ اور تعلیم وتفتیش سےمتعلقہ مختلف نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)