20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
بہاولپور
میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مدرسۃ
المدینہ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ
Sat, 30 Mar , 2024
238 days ago
25مارچ2024ء
کو فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز بہاولپور
برانچ کے مدرسۃ المدینہ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا ۔ ابتداءً رکن مجلس غلام
عباس مدنی عطاری نے مدنی عطیات جمع کرنے اور دینی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی ۔
اس کے
بعد رکن مجلس تعلیمی امور سید انس عطاری نے
شرکا کو تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے جبکہ طلبہ کو مدنی قاعدہ پریزنٹیشن
کی صورت میں پڑھانے کا طریقہ سیکھایا اور اس کے فوائد بتائے نیز تجوید کے ساتھ
قرآن پاک پڑھنے کے فضائل اور اس پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)