19,20,21نومبر 2023فیضان آن لائن اکیڈمی کےپاکستان بھرکےڈویژن تعلیمی ذمہ داران
کالاہورشیرانوالہ گیٹ برانچ میں تربیتی سیشن ہوا جس میں پاکستان بھرکےڈویژن تعلیمی
ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس تربیتی سیشن میں تفتیش آفس ذمہ دار حافظ
رمضان عطاری نےٹیم ورک کی اہمیت اورمختلف کاموں میں تعاون کی افادیت کےتعلق سے پی
پی ٹی کےذریعےپریزینٹ کرتے ہوئے ورک کی اہمیت کو سمجھنے کا ذہن دیا جس پرحاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن
لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
19,20,21نومبر 2023فیضان آن لائن اکیڈمی کےپاکستان بھرکےڈویژن تعلیمی ذمہ داران
کالاہورشیرانوالہ گیٹ برانچ میں تربیتی سیشن ہوا جس میں پاکستان بھرکےڈویژن تعلیمی
ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس تربیتی سیشن میں تعلیم وتفتیش کےرکن مجلس
عرفان عطاری مدنی اور سید انس عطاری نےپاکستان بھرکے ڈویژن تعلیمی ذمہ داران کی
مختلف امور پر تربیت کی۔بالخصوص LMS سافٹ وئیراور ٹیمزکےتعلق سے اپڈیٹ ورکنگ پربریفنگ
دی۔
دوسری جانب تعلیم وتفتیش کےتعلق سے تفصیلی مدنی مشورہ کیا گیا۔اس
موقع پررکن مجلس علی ہاشمی عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ ڈویژن تعلیمی ذمہ داران نےاپنے ڈویژنزکی تعلیمی
کیفیت پہ پی پی ٹی کےذریعےآگاہی فراہم کی اور ٹریننگ کےتعلق سے بھی پی پی ٹی کےذریعےمعلومات
فراہم کی گئیں۔مزید اہداف طےکیےگئے۔جس پر شرکاءنےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن
لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
ساہیوال
ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین کا ڈویژن سطح پر مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کے زیرِ اہتمام 16نومبر 2023 ءکو ساہیوال
ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین کا آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی
مشورے میں تعلیمی امور ذمہ دار مولانا شفیق
عطاری مدنی و معاون رکن مجلس تعلیمی امور
سید انس عطاری نے تجویدی مسائل، تعلیمی امور اور انفرادی عبادت ومختلف
امور پر تربیت کی نیز دینی کاموں میں خود اور مدرسین کو شرکت کروانے
کا ذہن دیا۔ شرکانے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں شرکا کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
بہاولپور
اور ملتان ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معانین کی آن لائن ماہانہ میٹنگ
شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 14نومبر 2023 ءکو بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ تعلیمی
ذمہ داران و معانین کی آن لائن ماہانہ میٹنگ ہوئی ۔
اس میٹنگ میں ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار ملتان و بہاولپور ڈویژن محمد حامد عطاری نے ”
دوسروں کی قدر کرنا سیکھئے“ کے موضوع پر گفتگو کی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے طریقے بیان کئے نیز کورسز جائزہ میں کمزور طلبہ کو ممتاز کیسے
بنائیں اس کے طریقے سمجھائے۔ (رپورٹ: محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
لاہور
کے علاقے مزنگ میں فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی نئی برانچ کا افتتاح
14نومبر2023ء کو لاہور کے علاقے مزنگ میں فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز کی نئی برانچ کا افتتاح ہوا۔اس موقع پر فیضان صحابیات بلڈنگ میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ساتھ آئے ہوئے محارم کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران مجلس فیضان آن
لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری نے
مختلف موضوعات پر تربیت کی اور حلقے کے اختتام پر شرکا کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
گزشتہ
دنوں دارالعلوم صبغت الھدیٰ کے علمائے
کرام کے وفد نےصوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد فقیر کے پڑھ میں قائم دعوت اسلامی
کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز برانچ
کا دارالعلوم صبغت الھدی کے علمائے کرام کے وفد نے وزٹ کیا ۔
اس وفد میں مفتی محمد ایاز سکندری صاحب، مولانا
شاہد سکندری صاحب، مولانا حبیب اللہ سکندری صاحب اور مولانا ظفر اللہ سکندری صاحب شامل تھے۔
ڈویژن
ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری نے علمائے کرام کو شعبے کا تعارف کروایا اور صوبائی ذمہ دار مولانا محب
عطاری مدنی نے علماکو دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ
کی دینی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس پر علمائے کرام نے ان خدمات کو
خوب سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
13نومبر
2023 ء بروز سوموار(پیر) فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز کی جہلم برانچ میں مدرسین کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں جہلم
برانچ وہوم مدرسین نے شرکت کی ۔
تعلیمی
امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے نیو طلبہ کوپڑھانےکےتعلق سے اوردیگرتعلیمی
معاملات میں بہتری اورطلبہ کی نفسیات
کےمطابق پڑھانے کےحوالےسےمدنی پھول دئیےاور ساتھ ساتھ تجوید وقرأت کےتعلق سےآگےبڑھنےکاذہن دیا۔ اس موقع پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تاجران کے
اجتماع میں آئے تاجران کے درمیان 9نومبر 2023ء کو سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ
ہوا جس میں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے بیان
کیا ۔
دورانِ بیان مولانا یاسر عطاری
مدنی نے دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف کروایا نیز اس کے ذریعے
سے علم دین کیسے عام کیا جا رہا ہے اور اس شعبے سے اب تک کتنے طلبہ کورس مکمل کر
چکے ہیں اور کتنے ابھی زیر تعلیم ہیں اس کے متعلق بتایا ۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ
10نومبر
2023ء کو بہاولپور میں قائم فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز کی برانچ میں ذمہ
داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
ذمہ دار مولانا غلام عباس عطاری مدنی نے شرکا سے دینی کاموں میں مصروف رہنے کے
حوالے سے کلام کیا۔
علاوہ ازیں فیضان
آن لائن اکیڈمی کے سالانہ تربیتی اجتماع میں شرکت کے لئے ابھی سے تیاری شروع کرنے اور مرشد کریم کی
بارگاہ میں دینی کاموں کے تحفے لیکر جانے کے حوالے سے تربیت کی۔بعدازاں اسلامی
بھائیوں کی جانب سے کئے
گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ (رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز فیصل آباد کے تحت مفتشین اور معاونین کا ماہانہ
مدنی مشورہ
دنیا بھر میں قراٰن و حدیث کی تعلیمات عام کرنے
والے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت فیصل آباد میں مفتشین اور معاونین کا
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
ابتداءً فیصل آباد ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار محمد عباد رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعلیمی و تفتیشی معاملات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن
سازی کی۔
اس کے علاوہ فیصل آباد ڈویژن کے ٹرینر ابرار القمر عطاری نے شعبے کی حساسیت اور اندازِ گفتگو کے بارے میں کلام کیا نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو احسن انداز میں شعبے کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔مدنی مشورے کے مدنی پھولوں کے مطابق اسٹاف کے اسلامی بھائیوں کو تجوید کی اہمیت سمجھائی جائے ۔(رپورٹ: مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گجرانوالہ
وراولپنڈی ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین کا ماہانہ مدنی مشورہ
7نومبر2023
ء بروز منگل فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام گجرانوالہ وراولپنڈی ڈویژن کے
شفٹ ذمہ داران کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ تعلیمی ذمہ
داران و معاونین نے شرکت کی ۔
گجرانوالہ
وراولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار
حافظ جواد عطاری نے مفتشین ومعاونین
کوتفتیشی معاملات میں مزیدبہتری لانے کےحوالےسےمدنی پھول واہداف دئیے۔اس میں ڈویژن
ذمہ داران مولانا عبدالوحیدعطاری مدنی اور مولانا شہبازعطاری مدنی نےبھی دینی
کاموں کوبڑھانے اور قابل افرادتیار کرنےکےتعلق سےنکات دیئے۔
بعدازاں
معاون رکن مجلس سید انس عطاری نےبھی قرآن پاک کی
روزانہ تلاوت کرنےکاذہن دیا۔ شرکا نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
غلام
عباس اعوان سندہ پولیس الیٹ فورس انچارج کا کلاتھ مارکیٹ فیضان آن لائن اکیڈمی کادورہ
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت سندہ پولیس الیٹ فورس انچارج
حیدرآباد غلام عباس اعوان نے حیدرآباد میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ
کلاتھ مارکیٹ کا وزٹ کیا ۔
اس
موقع پر شفٹ انچارج مولانا جنید زم زم عطاری مدنی نے غلام عباس اعوان کو فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف کروایا
اور ان کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکیومنٹری دکھائی جس پر معزز شخصیت نے دعوت اسلامی کی خدمات پر اظہار
مسرت کرتے ہوئے اچھے تاثرات دیئے۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami