18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کےتحت28فروری2024ءبروز بدھ ڈویژن فیصل
آباد کے مفتشین و معاونین کا آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار
محمد عرفان عطاری نے رمضان عطیات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس کے ساتھ ساتھ مزید ڈونیشن اور دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی ۔
بعدازاں رکن مجلس تفتیش ذمہ دار سید انس عطاری نے تفتیشی و تدریسی معاملات کے حوالے سے ذمہ داران کو
مدنی پھول دیئے نیز اپنی اور اسلامی بھائیوں کی صلاحیتوں
کو مزید نکھارنے اور شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے پلاننگ دی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب
عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)