29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اوکاڑہ
میں ساہیوال،ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ
Thu, 29 Feb , 2024
278 days ago
مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ اوکاڑہ میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ساہیوال،ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ ناظمین شریک ہوئے۔
مدنی
مشورے کی ابتدا تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے ہوئی، اس کے بعد راشد رفیق عطاری نے شرکا کی ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر تربیت کی ۔
علاوہ ازیں رکن شعبہ غلام عباس مدنی عطاری نے حاضری کا جائزہ لیا اور شرکا سے مختلف
موضوعات پر گفتگو کی۔ اس کے بعد نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر
مدنی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو ڈونیشن کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے نایاب
مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)