
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 اگست 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G11اسلام
آباد میں شفٹ ناظمین کا سالانہ اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر سے شفٹ ناظمین نے شرکت کی ۔
نگرانِ
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور رکن مجلس حافظ سلمان عطاری نے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
اجتماع
کے اختتام پر نگرانِ مجلس مولانا یاسر رضا
عطاری مدنی نے شرکا کو اجتماع کی اہمیت پر مختلف نکات بیان کئے نیز مائیکروسافٹ ٹیمز کےتعلق سے رکن مجلس حافظ
سلمان عطاری نے ناظمین کی ذہن سازی بھی کی۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت فیصل آباد برانچ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کالنگ آپریٹرز نے شرکت کی ۔
اس
مدنی مشورے میں رکنِ مجلس حافظ سلمان عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عرفان عطاری نے دینی
کاموں سے متعلق اور اخلاقیات کے موضوع پر
گفتگو کی نیز سابقہ مدنی مشورہ میں طے شدہ مدنی پھولوں کا
جائزہ لیا اور نئے اہداف طے کئے۔ساتھ ہی اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔ (رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ بہاولپور میں مدرسۃ المدینہ کے مدرسین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ

20اگست2023ء
بروزاتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
بہاولپور میں مدرسۃ ُالمدینہ کے مدرسین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری
مدنی نے شرکا سے یوم دعوت اسلامی کی تیاری
کرنے کے حوالے سے کلام کیا اور اس کے ساتھ
ہی انہیں 12دینی کاموں میں مصروف رہنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں
ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا حامد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو تعلیمی نظام کومزید بہتر بنانے کے متعلق تربیتی نکات بتائے اور اُن کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ اوکاڑہ برانچ سے ساہیوال ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

16 اگست2023ء بروز بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت فیضانِ مدینہ اوکاڑہ برانچ سے بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں ساہیوال ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین نے شرکت کی ۔
ساہیوال
ڈویژن کے تعلیمی امور کے ذمہ دار مولانا شفیق عطاری مدنی نے ذمہ داران کو خود جدید ٹولز اور دیگر مختلف زبانیں سیکھنے
اور مدرسین کی تدریسی صلاحیتوں کو بڑھانے کا ذہن دیا ۔
مزید مختلف
امور پر تربیت بھی کی اور دینی کاموں میں خود اور مدرسین کو شرکت
کروانے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
بہاولپور
اور ملتان ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معانین کی ماہانہ آن لائن میٹنگ

پچھلے
دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکے تحت بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے
شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معانین کی ماہانہ آن لائن میٹنگ ہوئی۔
ڈویژن تعلیمی ذمہ دار محمد حامد عطاری نے تعلیمی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے طریقے بیان کئے اور فوائد بتائیں نیز تکمیلی امتحان اور جائزہ
کورسز میں کمزور طلبہ کو ممتاز کیسے بنائیں اسکے طریقے سمجھائیں۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان
آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیاگیا جس میں لاہور ڈویژن فیضان
آن لائن اکیڈمی جامعہ ومدرسۃ المدینہ لاہورڈویژن کے شفٹ ناظمین اور مدرسۃ المدین
للبنین کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفورضا
عطاری نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے مدنی عملے کو زیادہ سے زیادہ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا نیز تنظیمی و انتظامی معاملات کے حوالے سے مدنی پھول
فراہم کئے۔
اس کے ساتھ ساتھ رکنِ شوریٰ نے 17
اگست 2023ء کو ہونے والے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور اہداف بھی لئے جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا ۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائزکے زیرِ ا ہتمام 9
اگست 2023ءکو لاہور میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ ومدرسۃ المدینہ
لاہورڈویژن کے شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔
لاہور
ڈویژن کےذمہ دار مولانا رضوان عطاری مدنی نے شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ لیا جس میں
مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے تربیتی مدنی
پھول دیئے اور تنظیمی، انتظامی و تعلیمی
نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کے تحت 8 اگست2023ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ حیدرآباد میں تعلیمی حوالےسے سیشن
ہوا جس میں شعبہ جامعۃ المدینہ آن لائن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن مجلس تعلیمی امور مولانا نعیم بابر عطاری مدنی نے شرکا کی تعلیم و تدریس میں
بہتری لانے کے حوالےسے تربیت کی نیز سیشن کے آخر میں شرکا کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے جبکہ اس موقع پر ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا عاصم عطاری
مدنی اور ٹرینر مولانا سعید عطاری مدنی بھی موجود تھے ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

8
اگست2023ء بروز منگل فیضان آن لائن اکیڈمی
حیدرآباد ڈویژن کے اسٹاف کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شعبہ مدرسۃُ المدینہ کے اسلامی
بھائیوں کا تعلیمی حوالےسے سیشن ہوا۔
نگران مجلس تعلیمی امور مولانا عرفان عطاری مدنی
اور معاون سید انس عطاری نے تعلیم، تدریس اور تجوید میں بہتری لانے کے حوالےسے تربیت کی۔ سیشن کے
آخر میں شرکا کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس سیشن میں ڈویژن تعلیمی
ذمہ دار مولانا غوث علی شاہ اور انگلش ممتحن مبشر رضا عطاری بھی موجود تھے ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام8 اگست 2023ء بروز منگل حیدرآباد ڈویژن میں سنتوں بھرا اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
حیدرآباد ڈویژن کے مدنی عملے نے شرکت کی۔
اجتماع میں
نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے آن لائن
شرکا کی شعبے کے دینی کاموں میں اضافہ کرنے کے متعلق تربیت کی اور انہیں 12دینی
کاموں کو کرنے کا ذہن دیا
۔
بعدازاں
فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ڈیپارٹمنٹ کے
نگران مجلس سید غلام الیاس عطاری نے شرکا کی
جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ: وقار یعقوب عطاری مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں 8 اگست 2023ء بروز منگل فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے
تحت اسٹاف کا اجتماع ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔
مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے شرکا کے درمیان’’ توجہ الیٰ اللہ اور اخلاص‘‘
کے موضوع پر بیان فرمایا اور اپنی زندگی کے شب و روز کئے جانے والے اعمال میں رضائے الٰہی پیش نظر رکھنے کی ترغیب دلائی ۔
مزید دورانِ بیان 12دینی کاموں کو کرنے اور تنظیمی ذمہ داری لینے کا بھی ذہن دیا
جس پر شرکا نے اچھی چھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ
ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)