20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی کے تحت 17 جنوری 2024ء بروز بدھ ساہیوال ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ
داران (معاونین
و مفتشین)
کا بذریعہ انٹر نیٹ آن لائن مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی
مشورے میں ساہیوال ڈویژن کے تعلیمی امور
کے ذمہ دار مولانا شفیق مدنی عطاری و معاون رکن مجلس تعلیمی امور سید انس
عطاری نے تعلیمی امورپر گفتگو کی جس میں اسلامی بھائیوں کو مختلف ذمہ داریوں کے لئے تیار کرنے نیز دینی کاموں میں خود اور مدرسین کو شرکت کروانے
کا ذہن دیا جس پر شرکانے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔ آخر میں ان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )