19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کراچی کے مفتشین و معاونین کو بلایا گیا تھا۔
شعبے کےتفتیش ذمہ دار سید انس عطاری نے تجوید لیول 3 پر مفتشین و معاونین کی تربیت کی۔بعدازاں رکن مجلس و
صوبائی ذمہ دار مولانا تبریز عطاری مدنی
نے دینی کاموں و شعبے میں مزید بہتری لانے
کے حوالے سے شرکاکو مدنی پھول دیئے اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے جانے والے
سوالات کے جوابات دیئے۔ (رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)