17 جنوری 2024ء بروز بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی جانب سے برانچ کلاتھ مارکیٹ کانفرنس ہال حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے برانچ ناظمین   وڈویژن تعلیمی ذمہ دار ٹرینر اور آئی ٹی پرسن سمیت تمام شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران مولانا عابد حسین مدنی عطاری نے تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرنے میں ناظمین کے کردار سے متعلق اہم نکات فراہم کئے اور ناظمین کا طلبہ سے رابطہ بہتر بنانے کے حوالے سے تربیت کی۔

ساتھ ہی عابد حسین عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں 2024ء رمضان المبارک ڈونیشن کے حوالے سے رہنمائی کی۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری شفٹ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی حیدرآباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی مدنی )