22  جنوری 2024ء کو فیضان مدینہ ملتان میں ملتان و بہاولپور ڈویژن کے برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکا کو ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

علاوہ ازیں زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے سلسلے میں اہداف بھی دیئے جس پر ناظم اسلامی بھائیوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی اور ملتان و بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار مولانا غلام عباس عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)