فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے طلبہ و سرپرست کا
بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا اجتماع
.jpg)
19جون
2023ء بروز پیر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے طلبہ و سرپرست کا بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں
بھرا اجتماع ہوا جس میں دعوت ِاسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولاناحاجی
عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
جس میں طلبہ کو قربانی جیسی عظیم سنت
ابراہیمی کی ادائیگی کے فضائل بیان کئے ۔
ساتھ
ہی ساتھ دعوت اسلامی کی اجتماعی قربانی اور ڈونیٹ قربانی میں حصہ لینے نیز قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے ترغیب
ارشاد فرمائی ۔بعد ازاں رکنِ شوریٰ نے
طلبہ و سرپرست کو فیضان آن لائن اکیڈمی میں نئے ایڈمیشن کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے
۔
اس کے
بعد نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی و نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری
نے مدنی عملے کا مدنی مشورہ لیا جس میں
رکنِ شوری ٰکی طرف سے ملنے والے اہداف کو پورا کرنے کے لئے کوشش تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔ واضح رہے کہ! اس اجتماع میں فیضان آن
لائن اکیڈمی کے پاکستان بھر کی برانچز کے مدنی
عملے نے آن لائن شرکت کی۔(رپورٹ : محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، برانچ فیضانِ مدینہ کراچی آفس میں مدنی مشورہ

لوگوں کو آن لائن قراٰن و حدیث کی تعلیم اور
انہیں فرض علوم سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز، برانچ فیضانِ مدینہ کراچی آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں یوسی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ڈونیٹ قربانی کے ذمہ دار
مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی گرلز)نے شرکا اسلامی بھائیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے ڈونیٹ قربانی کی اہمیت بیان کی نیز اس کی بکنگ کا طریقۂ کار اور
اس کی حاجت پر کلام کیا۔
ملتان برانچ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کےاساتذہ
و ذمہ داران کا مدنی مشورہ

18 جون 2023ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے ملتان برانچ کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں اساتذہ و ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس موقع پر ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا حامد
عطاری مدنی نے اساتذہ کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئےانہیں جدید تقاضوں کے مطابق تدریس کرنے کے مختلف انداز بتائے نیز اساتذہ
کی جانب سےتعلیمی نظام کے متعلق ہونےوالے سوالات کے جوابات دیئے۔
علاوہ ازیں رکنِ شعبہ مولانا غلام عباس عطاری
مدنی نے شرکا سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے
کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

14
جون 2023ء بروز بدھ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کی نیوکراچی
برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نیوکراچی
برانچ کے مدنی عملے نے شرکت کی ۔
رکنِ مجلس محمد تبریز حسین عطاری مدنی
اور ڈویژن ذمہ دار محمد وقاص عطاری مدنی نے مدنی عملے کا مدنی مشورہ لیا جس میں آن
لائن اجتماعی قربانی کے حوالے سے پیشگی تیاری اور ذمہ داریوں سے متعلق مفید مدنی
پھول دیئے نیز مدرسین
کی طرف سے کئے گئے سولات کے جوابات بھی دیئے۔آخر
میں اچھی کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ
: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ملتان
: فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے شفٹ
اور برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ

تعلیمی شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کی جانب سے16جون2023ء بروز جمعہ ملتان ڈویژن
کے ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے شفٹ و برانچ ناظمین نے شرکت کی
۔
نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی نے اسلامی
بھائیوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا اور انھیں آئندہ کارکردگی
کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم
کئے ۔ اس کے علاوہ رکن مجلس و صوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری مدنی
نے ناظمین کی جانب سے کئے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔(رپورٹ : محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدرسۃ المدینہ
آن لائن حیدرآباد ڈویژن کے اساتذہ کے لئےتعلیمی ٹریننگ سیشن کا انعقاد

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت حیدرآباد
ڈویژن میں تعلیمی ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن حیدرآباد ڈویژن کے اساتذہ سمیت دیگر ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
بہاولپور برانچ کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ، شفٹ
و برانچ ناظمین کی آن لائن شرکت
.jpeg)
15جون 2023ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے بہاولپور برانچ کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
ہوا جس میں شفٹ و برانچ ناظمین آن لائن شریک ہوئے۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں شعبے کے ڈویژن ذمہ دار
مولانا نعیم عطاری مدنی نے ناظمین کی تربیت کرتے ہوئے انہیں بزرگانِ دین کے احساسِ
ذمہ داری اور حکمتِ عملی کو اپنانے کا ذہن دیا نیز ناظمین کو بزرگانِ دین کے نیکی کی دعوت دینے کے
واقعات اور اقوال بتائے۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی
نے اجتماعی قربانی کے بستوں (اسٹال) کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے
کا ذہن دیا جبکہ بیرونِ ملک کے طلبہ کو ڈونیٹ قربانی کے تشہیری پوسٹرز سینڈ کرنے، اس مہم کو تیز کرنے اور دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

16 جون 2023ء بروز جمعہ عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ بہاولپور میں
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسٹاف کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا ۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے تعلیم کے
ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقی تربیت کیسے کی جائے اس حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت
و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزجوہر ٹاؤن لاہور میں شفٹ
عطاری کے اسٹاف کا مدنی مشورہ

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں شفٹ عطاری کے اسٹاف نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی گرلز سیّد غلام الیاس عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ڈونیٹ قربانی
میں احسن انداز سے کام کرنے اور دعوتِ
اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ فیضان مدینہ حیدرآباد میں مدنی مشورہ

2
جون 2023ء بروز جمعۃ المبارک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی
برانچ فیضان مدینہ حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ قادری کے تمام مدنی
عملے نے شرکت کی ۔
اس
مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری و برانچ ناظم مولانا عامر شاہ عطاری مدنی نے مدنی عملے کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے انہیں نظم و ضبط کی اہمیت و ضرورت سمجھائی نیز شفٹ میں بھرپور انداز میں
نظم وضبط قائم کرنے کا ذہن دیا اور مدنی عملے کے تعلیمی و انتظامی معاملات پر کئے
گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔
دورانِ
گفتگو ڈویژن ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے،
اجتماعی قربانی میں حصہ لینے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو حصہ دلوانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی برانچ کلاتھ مارکیٹ میں ڈاکٹر
عزیر محمود ازہری صاحب کی تشریف آوری

1
جون 2023ء بروز جمعرات فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ کلاتھ مارکیٹ میں ڈاکٹر عزیر محمود ازہری
صاحب (حیدرآباد جامعہ رکن الاسلام کے مہتمم اعلیٰ ڈاکٹر
ابوالخیر محمد زبیر ازہری صاحب کے صاحبزادے) کی تشریف آوری
ہوئی۔
حیدرآباد ڈویژن کے ذمہ دارمولانا عابد حسین عطاری
مدنی نے عزیر
محمود ازہری صاحب کو برانچ کا وزٹ کروایا اور فیضان آن لائن اکیڈمی اور دعوت
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس
موقع پر ڈاکٹر عزیر صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور نیک خواہشات و
دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
تاجر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شادی ہال کے
اونر کا بہاولپور برانچ کا وزٹ

29 مئی 2023ء بروز پیر بہاولپور میں تاجر
کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شادی ہال کے اونر نے دعوتِ اسلامی کے فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز بہاولپور برانچ کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر نگرانِ ڈویژن مشاورت ڈاکٹر حافظ عبد
الرؤف عطاری نے اونر کو برانچ کا وزٹ کروایا اور اس شعبے کے تحت دنیا بھر میں
اشاعتِ دین کے حوالے سے ہونے والی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا۔ بعدازاں ڈویژن
ذمہ دار نےاونر کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارفی بروشر
تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)