27
فروری 2023ءکو حیدرآباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے تحت ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃ ُالمدینہ کے ذمہ داران و اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی ۔
اس موقع پر رکنِ شعبہ مولانا نعیم بابر عطاری مدنی نے تعلیمی امور کے
حوالے سے ٹریننگ کی اور شرکا کو شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں تربیتی اجتماع
کا انعقاد
19 فروری 2023ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں
تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔
تربیتی اجتماع میں مختلف سیشنز میں شرکا کی تربیت کی گئی ۔پہلا
سیشن معاون رکن مجلس سید انس شاہ صاحب کا ہوا جس میں تجوید کے مطابق قرآن مجید کو
پڑھانے کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی ۔دوسرے سیشن میں رکن مجلس مولانا عرفان مدنی
نے نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے حوالے سے تربیت کی جبکہ تیسرے سیشن میں نگران مجلس مولانا
یاسر مدنی اور رکن مجلس سید غلام الیاس شاہ نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی
کارکردگی پر اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی /
کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی کے تحت ٹریننگ سیشن
26 فروری 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
گجرات میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ٹریننگ سیشن ہوا جس میں رکن مجلس
مولانا عرفان مدنی نے شرکاکو اپنے کام اور شعبے میں مزید بہتری کے لئے نئی اسکلز سیکھنے
کا ذہن دیا نیز فیضان آن لائن میں استعمال ہونے والے سوفٹ وئیرز کے کچھ نیو فیچرز
کے بارے میں آگاہی دی ۔
اس ٹریننگ سیشن میں راولپنڈی ، گجرات، گجرانوالہ
ڈویژن کے شفٹ ناظمین اور برانچ نا ظمین نے
شرکت کی ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
28 فروری 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ سیالکوٹ
میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کا ترکی سے
آئے ہوئے بزنس مین نے وزٹ کیا ۔ اس موقع
پر گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد شہباز عطاری مدنی نے اپنے مہمانوں کا خیر
مقدم کیا اور ان سے ملاقات کی۔
ذمہ دار مولانا شہباز عطاری نے دعوت اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا بالخصوص حالیہ دنوں میں ترکی زلزلے میں دعوت اسلامی
کے شعبہ FGRF کے تحت ہونے والی فلاحی خدمات کے متعلق بھی بتایا ۔ (رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مرکز فیضان
مدینہ لاہور میں سنتوں بھرا بیان
25 فروری 2023ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں
سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ لاہور ڈویژن کا تمام مدنی عملہ و ذمہ داران اور جامعۃ المدینہ للبنین کے ناظمین نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی عبد الحبیب عطاری نے مدرسین و ذمہ
داران کی تربیت کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بارہ دینی کام کرنے کاذہن دیا اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس موقع پر حاضرین نے اراکین شوری سے
سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی کیا ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
دعوت اسلامی کا شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے
تحت فیضان عطار برانچ فیصل آبادمیں سوالات /جوابات پر مشتمل ٹریننگ سیشن ہوا جس میں نگران مجلس مولانا یاسر
مدنی عطاری نے شعبہ کے کام کےحوالے سے شرکا کو اپڈیٹس کیا
اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انکے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
اس ٹرینگ سیشن میں ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن کے شفٹ ناظمین سمیت برانچ
ناظمین نے شرکت کی ۔ (رپورٹ: محمد
وقار یعقوب مدنی، برانچ ناظم فیضان آن
لائن اکیڈمی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی کے تحت ٹریننگ سیشن
دعوت اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کے
تحت 26 فروری 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا
گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار مولانا شہباز مدنی عطاری نے ”خوف خدا “ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو دینی
کاموں میں حصہ ملانے ذہن دیا ۔
اس ٹریننگ سیشن میں کشمیر، راولپنڈی ، گجرات اور گجرانوالہ ڈویژن کے شفٹ ناظمین اور برانچ
ناظمین نے شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
فیضان عطار برانچ فیصل آباد میں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی کے تحت ٹریننگ سیشن
22 فروری 2023ء کو فیضان عطار برانچ فیصل
آباد میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ساہیوال اور فیصل
آباد کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین نے شرکت کی ۔
رکن مجلس مولانا عرفان مدنی نے شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے سوفٹ وئیر کے کچھ نیو فیچرز کے
بارے میں بتایا جن کے استعمال سے شعبہ میں بہتری آسکتی ہے مزید دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب
دلائی ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت فیضان عطار
برانچ فیصل آباد میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد
22 فروری 2023ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
کے تحت فیضان عطار برانچ فیصل آباد میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین نے شرکت کی۔
رکن مجلس سید غلام الیاس شاہ نے ٹائم مینجمنٹ کے
موضوع پر شرکاکی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ضلع گجرات
تحصیل سرائے عالمگیرمیں مدنی مشورہ
21 فروری 2023ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
کے تحت ضلع گجرات تحصیل سرائے عالمگیرمیں مدنی مشورہ ہوا ، جس میں سرائے عالمگیر
برانچ کے تمام افراد معلمین، ناظمین وغیرہ نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
اظہر عطاری کی تشریف آوری ہوئی ۔رکن شوری نے شرکا کو 12 دینی کاموں کا ذہن
دیا جس پر شرکاء نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
24فروری2023ء
کو لاہور ڈویژن میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کے ڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان عطاری مدنی نے فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور برانچ میں شفٹ عطاری کے مدرسین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے میں 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں
مزید بہتری کے لئے ترغیب دلائی نیز شرکا کو دینی کام بڑھانے کے لئے رمضان ڈونیشن جمع
کرنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 23 فروری2023ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی
مزنگ برانچ لاہور میں اکیڈمی کے مدرسین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژن ذمہ دار مولانا
رضوان عطاری مدنی نے شرکا سے سابقہ بارہ دینی
کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مزیددینی کاموں میں بہتری لانے کی ترغیب
دلائی ۔ علاوہ ازیں اسلامی بھائیوں کو رمضان ڈونیشن جمع کرنے کے سلسلے میں اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)