21 شوال المکرم, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی 11 اسلام آباد میں25 اگست 2023
ء سے سالانہ اجتماع کا آغاز ہوا جس میں پاکستان بھر کے شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔
اجتماع
کے دوسرے دن 26 اگست 2023ء کو ہونے والی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ نے ’’ناکامی کے اسباب ‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا اور شرکا کی مختلف امور پر تربیت بھی فرمائی نیز سیشن کے آخر میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ (رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)