14 رجب المرجب, 1446 ہجری
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی نیو چالی برانچ
کراچی میں شفٹ مدنی کے مدرسین کا مدنی مشورہ
Tue, 5 Sep , 2023
1 year ago
لوگوں کو ضروریاتِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 01 ستمبر 2023ء بروز جمعہ شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز کی نیو چالی برانچ کراچی میں شفٹ مدنی کے مدرسین کا مدنی مشورہ منعقد
ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ
مولانا یاسر رضا عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ کراچی و حیدر آباد ریجنز مولانا تبریز
حسین عطاری مدنی نے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت سے متعلق کلام کیا نیز
امیرِ اہلِ سنت کی بارگاہ میں 12 دینی کاموں کا تحفہ پیش کرنے پر تبادلۂ خیال
کیا۔