عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان عطار ستیانہ روڈ فیصل آباد میں ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز فیس ڈیپارٹمنٹ کالنگ آپریٹر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی ۔

رکن مجلس سلمان عطاری نے میٹنگ میں مدرسۃ ُ المدینہ بالغان میں پڑھنے / پڑھانے ذہن دیا نیز سنتوں کی تربیت کے لئے جانے والے 3دن کےمدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ اس کے بعد فیس ڈیپارٹمنٹ کے کالنگ آپریٹر کے درمیان سوالات وجوابات کا سیشن ہوا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)