21 شوال المکرم, 1446 ہجری
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 اگست 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G11اسلام
آباد میں شفٹ ناظمین کا سالانہ اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر سے شفٹ ناظمین نے شرکت کی ۔
نگرانِ
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور رکن مجلس حافظ سلمان عطاری نے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
اجتماع
کے اختتام پر نگرانِ مجلس مولانا یاسر رضا
عطاری مدنی نے شرکا کو اجتماع کی اہمیت پر مختلف نکات بیان کئے نیز مائیکروسافٹ ٹیمز کےتعلق سے رکن مجلس حافظ
سلمان عطاری نے ناظمین کی ذہن سازی بھی کی۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)