پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز کے تحت 3 دن پر مشتمل شفٹ ناظمین کا سالانہ اجتماع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی 11 اسلام آباد میں ہوا جس میں مختلف سیشنز ہوئے اور شرکا کی تربیت کے لئے مختلف ٹرینرز کا انتظام کیا گیا ۔

اجتماع کا آخری سیشن شرکا کی اچھی کارکردگی پر تحائف کی تقسیم پر مشتمل تھا ۔ تحائف تقسیم کرنے سے قبل نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزمولانا سید غلام الیاس عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے 3دن میں جو سیکھا اس کو اپنی زندگی میں نافذ کرکے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے کلام کیا اور اس کے بعد اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)