فیضان آن لائن اکیڈمی کراچی کی برانچ فیضان مدینہ
میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضا ن آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 12 ستمبر 2023ء کو کراچی کی برانچ
فیضان مدینہ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مفتشین، معاونین، برانچ ناظمین،
ڈویژن ذمہ داران اور ڈویژن تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔
متعلقہ
شعبے کے رکن مجلس مولانا عرفان عطاری مدنی نے مجلس تفتیش achievement کے
حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا ، نیو مدرس میں بہتری لانے پر کلام کیا اور شعبے کی بہتری کے لئے طلبہ کی ضرورت کو
مدنظر رکھتے ہوئے تدریس کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رکن مجلس و صوبائی ذمہ دار مولانا تبریز عطاری
مدنی نے بھی مدنی پھول بیان کئے اور شرکا کے سوالات کے جوابات دیئے۔
دوران
سیشن فیضان آن لائن اکیڈمی کراچی کے ٹرینر
علی نواز عطاری نے مدرسین کی ٹریننگ و مدرسین میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیت کی ۔مجلس تفتیش ذمہ دار انس
عطاری نے تجوید لیول 2 کے حوالے سے گفتگو کی اور ماہِ ربیع الاول کا استقبال درود
شریف کی کثرت کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی۔ سیشن کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے گئے اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ (رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی)