فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوت اسلامی کی  جانب سے 26جنوری2024 ء بروز جمعہ سرائےعالمگیر پنجاب پاکستان میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں گجرانوالہ، راولپنڈی اورکشمیر ڈویژن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران مجلس مولانا یاسرعطاری مدنی نےمدنی عطیات جمع کرنے کےحوالےسے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور حاضرین کی طرف سے کئے گئے سوالات کےجوابات بھی دیئے ۔

اس سیشن میں رکن شوریٰ مولانا حاجی اسدعطاری مدنی نےبھی شرکت فرمائی جس میں شرکا کو اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنےکی اور رمضان المبارک کےآخری عشرےمیں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)