دعوتِ اسلامی  کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرا ہتمام 21 جنوری 2024 ء بروز اتوار لاہور میں ٹیچر ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی لاہور ڈویژن کے تمام مدنی عملے نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی ثوبان عطاری نے ”ایک ٹیچر کو کیسا ہونا چاہئے چاہیئے اور اپنے سکلز کو بڑھانے “کے تعلق سے مدنی عملے کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اس کے ساتھ ساتھ نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے رمضان عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور مدرسین کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔(رپورٹ: نواز حسین فیاض عطاری شفٹ انچارج برانچ اچھرہ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )