دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت23اکتوبر 2019ء کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں واقع دعوت اسلامی کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی عطیات بکس کے ذمّہ داران کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین ریجن اور پاکستان سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور نگران مجلس نے شرکا کی تربیت کی اور مجلس مدنی عطیات بکس کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری ، رکن مجلس مدنی عطیات بکس)

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کےتحت کراچی کے علاقے کیماڑی کے مدرسۃالمدینہ میں طلبائے کرام کا مدنی حلقہ ہوا۔ رکنِ ریجن مجلس مدنی عطیات بکس نے” یومِ رضاوربیع الاوّل“ کی تیاریوں کے حوالے سے سنّتوں بھرا بیان کیا۔حلقےکے اختتام پر مدرسۃالمدینہ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ ریجن مجلس مدنی عطیات بکس  نے خودکفالت کارکردگی کاجائزہ لیااور24نومبر 2019ء کو ہونےوالے ٹیلی تھون کے متعلق اہداف طے کئے۔ (رپورٹ: سید شفیق الرحمان عطاری، رکنِ ریجن مدنی بستہ و شعبہ خودکفالت مدرسۃ المدینہ)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 21 اکتوبر2019ء کو مجلسِ مدنی عطیات بکس کے تحت سافٹ ویئر تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی عطیات باکسز کھولنے والے ، مفتیش، اراکین زون اور ریجن ذمہ دار نے شرکت کی۔ سافٹ ویئر ذمہ دار نے  ذمہ داران کی تربیت کی اور اہم امور پر نکات فراہم کئے۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری،رکنِ مجلس مدنی عطیات بکس)


     دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ چیچہ وطنی میں 22 اکتوبر 2019ء کو ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکپتن زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس مدنی عطیات بکس نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اس مرتبہ کے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری،رکنِ مجلس مدنی عطیات بکس)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز  فیضان مدینہ کراچی میں 14اکتوبر2019ء بروز پیر کو مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت سافٹ ویئر ٹرینگ کا سلسلہ ہوا جس میں نے مدنی عطیات بکس کھولنے والے ، مفتشین، اراکین زون اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ سافٹ ویئر ذمہ دار نے شرکا کی تربیت کی اور سافٹ ویئر کی اپڈیٹنگ اور دیگر امور پر نکات فراہم کئے۔(رپورٹ، محمد فیضان عطاری،رکن مجلس مدنی عطیات بکس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 13 اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خان پور میں تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی عطیات بکس کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدنی عطیات بکس نے ذمہ داران کی تربیت کی اور نئے مدنی عطیات باکسز رکھنے ،کھولنے، رسید پُر کرنے، مدات مخصوصہ کا خیال رکھنے اور دیگر اہم امور پر نکات فراہم کئے۔(رپورٹ، محمد فیضان عطاری،رکن مجلس مدنی عطیات بکس)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پچھلے دنوں مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت ایک دن کے تربیتی کورس کاانعقاد کیا گیا جس میں معلم کورس رکن مجلس مدنی عطیات بکس نے ذمہ داران  کی تربیت کی اور انہیں مارکیٹوں میں جا جا کردوکانداروں سے ملاقاتیں کرنے اور دوکانداروں پر انفرادی کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، محمد فیضان عطاری،کراچی ریجن مجلس مدنی عطیات بکس)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرات میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مالیات ذمہ داران نے شرکت کی۔ معاون ریجن ذمہ دارنےذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شرکا شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ، محمد فیضان عطاری،رکن مجلس مدنی عطیات بکس)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نواب شاہ میں9 اور 10اکتوبر 2019ء کو دو دن کے تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن مجلس مدنی عطیات بکس نے ”امانت وخیانت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کوشعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ، محمد فیضان عطاری،رکن مجلس مدنی عطیات بکس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت پچھلے دنوں گلشن اقبال کراچی میں ذمّہ داران کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدنی عطیات بکس نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنی اینی کابینہ میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔(رپورٹ، محمد فیضان عطاری ،رکن مجلس مدنی عطیات بکس)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز  فیضان مدینہ کراچی میں پچھلے دنوں مجلس مدنی عطیات بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ساوتھ زون کے ذمہ دارن نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور نگران مجلس مدنی عطیات بکس نے شرکا کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے جملہ شعبہ جات کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے اہداف طے کئے۔(رپورٹ، محمد فیضان عطاری، مجلس مدنی عطیات بکس کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 7 اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون کے اراکینِ زون و مفتشین ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے میں ترقی کیسے ممکن ہے نیز ”12 مدنی کاموں کو کیسے مضبوط کر سکتے ہیں“ اس حوالے نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری،مجلس مدنی عطیات بکس کراچی ریجن)