دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 13مارچ2020ء بروزجمعۃالمبارک سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کاسنتوں بھرا اجتماع جاری ہے۔ اجتماع میں مجلس کے ذمہ داران شرکت کر رہے ہیں۔ اجتماع میں اراکینِ شوریٰ و دیگر ذمہ داران وقتاً فوقتاً مختلف موضوعات پراسلامی بھائیوں کی تربیت فرما رہے ہیں اسی سلسلے میں14مارچ2020ء بروز ہفتہ نگرانِ مجلس عبد الرؤف عطاری نےاسلامی بھائیوں کی حلال روزی کمانے کے حوالے سے تربیت کی۔


دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 11 مارچ 2020ء بروزبدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ داراور مفتشین نے شرکت کی مبلغ دعوت اسلامی نے 15٫14٫13 مارچ کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کی تیاری کے حوالے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔(رپورٹر: فیضان عطاری رکن مجلس عطیات بکس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 8مارچ2020ء بروز اتوار علی پور میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔ اجتماع میں مقامی عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ ملتان ریجن ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات سے متعلق معلومات فراہم کیں اور انہیں بھی خوب خوب مدنی عطیات  دیکر مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 2مارچ2020ء بروز پیر شریف حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مدنی عطیات بکس ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی اور نگرانِ مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے ذمہ داران کو رجب میں نفلی روزے رکھنے، سحری اجتماعات میں شرکت کرنے اور رمضان میں مدنی عطیات کے حوالے سے کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 4مارچ2020ء بروز بدھ مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے  شعبے میں ہونے والی تقرریوں کا جائزہ لیا ، آئندہ سال کی پالیسی کے حوالے سے مشاورت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 28فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک  مین بازار بھلوال سٹی میں ایک تاجر اسلامی بھائی کی دکان پر مدنی حلقہ لگایا گیا۔ مدنی حلقے میں تاجر اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے دوردِ پاک کی فضیلت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔ اختتام پر رکن شوریٰ نے ملکی استحکام اور تاجر اسلامی بھائیوں کے کاروبار میں خیر و برکت کے لیے دعا بھی فرمائی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 28فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک  چیئرمین بلدیہ بھلوال سٹی کے گھر پر مدنی حلقہ لگایا گیا۔ مدنی حلقے میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے سادگی کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدرستہ المدینہ آن لائن میں پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 27فروری2020ء بروز جمعرات علی ٹاؤن سرگودھا میں مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے میں مجلس کے اراکین کابینہ و بکس ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے آدابِ مرشدِ کامل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں حاضری کی ترغیب دلائی نیز ذمہ داران کو مدنی عطیات بکس بڑھانے کا ذہن دیا اور رمضان مدنی عطیات کے حوالے سے اہداف بھی دیئے۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت سیالکوٹ میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں سیالکوٹ زون کے مدنی عطیات اراکینِ زون، مفتشین اور آفس  ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے رجب المرجب میں نفلی روزوں و دیگر عبادات کی کثرت کرنے کا ذہن دیا اور ادارے کو خود کفیل بنانے اور رجب المرجب، شعبان المعظم و رمضان المبارک میں مدنی عطیات کے حوالے سے کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر اہتمام 24فروری2020ءبروز پیر شریف بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں پاکستان بھر کے  مجلس مدنی عطیات بکس ریجن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے 2020ء میں اپنے اپنے ریجن کو خود کفیل بنانے کے حوالے سے ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 13فروری2020ء بروز جمعرات اُمِّ کلثوم مسجد شاہ فیصل کالونی میں کراچی ایسٹ کے مدنی عطیات باکسز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔اس موقع پر نگرانِ مجلس نے مدنی عطیات بکس کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور جامعۃالمدینہ کے ریجن مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بھائی  نے بھی شرکا کی تربیت فرمائی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اللہیار بلوچستان میں ایک دن کا مدنی عطیات بکس اجتماع ہوا۔ مدنی مشورے میں مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس کورسز کے نگران نے شرکا کی تربیت کی۔